05 فروری ، 2021
بالی وڈ کی متنازع شخصیت راکھی ساونت نے بگ باس 14 کی حالیہ قسط میں اپنی پریشان کن ازدواجی زندگی سمیت ماضی میں دوست کی جانب سے جنسی استحصال کا بھی انکشاف کیا ہے۔
راکھی ساونت نے بگ باس میں اپنے شریک حریف راہول وادیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری والدہ پہلا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل تھیں تو مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی جس پر میں نے دوست سے پیسوں کے لیے مدد طلب کی تو اس نے ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
راکھی کا کہنا تھا کہ وہ مجھے اس شرط پر پیسے دینے کے لیے رضامند ہوگیا کہ میں اسے پیسے واپس کردوں گی، میں خوش تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اگلے دن مجھ سے ملنے کو کہا اور جب وہ اس سے ملنے گئی تو اس نے مجھے کار میں بند کردیا اور مجھ سے کہا کہ راکھی اس دنیا میں مفت لنچ کی طرح کچھ بھی نہیں ہے، میں تمہیں پیسے دوں گا تو تم مجھے کیا دو گی؟
راکھی کے مطابق انہوں نے دوست سے کہا کہ وہ اسے کچھ نہیں دے سکتی لیکن اس کے باوجود اس نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی اور میرے چیخنے اور منع کرنے پر مجھے گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔