پاکستان
Time 05 فروری ، 2021

مودی 5 اگست کا اقدام واپس لو، مذاکرات کرو اور کشمیرکا مسئلہ مل کرحل کرو، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کوٹلی میں یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی 5 اگست کا اقدام واپس لے کرہم سے مذاکرات کرو، کشمیرکا مسئلہ ہمارے ساتھ مل کرحل کرو،  کشمیرکا مسئلہ ظلم سے حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جوتھوڑے سے لوگ بھارت کی حمایت کرتے تھے آج وہ بھی آزادی مانگ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان ان کو حق دے گا کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے سے خطاب میں یہ وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا احساس ہے۔، بھارت کو  پیغام ہے کہ کشمیری نئی دلی کو مانتے ہی نہیں، اس لیے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کبھی کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ پلوامہ   اور بالاکوٹ کا ڈرامہ ہوا تو علم ہوگیا کہ نریندر مودی امن نہیں چاہتا۔

مزید خبریں :