06 فروری ، 2021
بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی متنازع کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کی والدہ چاہتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بگ باس کے گھر سے باہر آ جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ اپنی پہلی کیموتھراپی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوئی ہیں اور ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے پہلی بار بگ باس کی وہی قسط دیکھی جس میں راکھی پر روبینہ دلیک نے پانی پھینکا تھا۔
راکھی کے بھائی نے بتایا کہ میری والدہ ویسے ہی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھیں اور جب انہوں نے راکھی کو اس حالت میں دیکھا تو انہیں اور زیادہ افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ راکھی کو خوش دیکھنا چاہتی ہیں اور روبینہ نے راکھی کے ساتھ جو بھی کیا وہ ٹھیک نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دونوں بگ باس میں کنٹسٹنٹ روبینہ نے راکھی ساونت کے اوپر بالٹی بھر کے پانی پھینکا تھا۔