راکھی ساونت کی والدہ کی حالت خراب، آئی سی یو منتقل

فوٹو: فائل

بھارت کی معروف ڈانسر راکھی ساونت کی والدہ کو کینسر کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کا گزشتہ روز آپریشن ہوا تھا اور اب پیر سے ان کی کیموتھراپی کا آغاز کیا جائے گا۔

راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت نے کہا ہے کہ ہم سب والدہ کی صحت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت راکھی ساونت بگ باس سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ ہیں اور ان کے بھائی نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت کے حوالے سے راکھی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ راکھی ابھی بگ باس کے گھر میں رہے اور اچھی طرح کھیلے اور شو جیت کر ہی آئے۔

راکھی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے گیم سے بہت خوش ہیں اور انہیں راکھی پر فخر ہے۔

مزید خبریں :