Time 06 فروری ، 2021
پاکستان

کراچی سرکلر ریلوے کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلو ریلوے (کے سی آر) کو نجی کپمنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو بی او ٹی (Build Operte and Transfer)کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے جو 4 ماہ میں اپنی رپورٹ دے گی۔

چیئرمین ریلوے نے کہا کہ نجی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر تعمیر کرے گی، نجی کمپنی اپنے اخراجات پورےکر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوالے کر دے گی۔

حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ اس وقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں، 15 مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کی ترقی کا فارمولہ منظور کرلیا گیا ہے، اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے دوسرے صوبوں میں کم ازکم دو بار تعیناتی لازمی ہو گی اور تربیتی کورس مکمل نہ کرنے والے افسران کی ترقی روک لی جائے گی۔

مزید خبریں :