پاکستان
Time 06 فروری ، 2021

علی سدپارہ نے ملاقات میں کے ٹو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونےپر تشویش کا اظہار کیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کے لاپتہ ہونےپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں، علی سدپارہ نے ملاقات میں کے ٹو سر کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا،  علی سدپارہ کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

بلاول نے کہا کہ علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی سربراہی میں کے ٹو سر کرنے کی مہم پر جانے والی تین رکنی ٹیم سے ابھی تک رابطہ بحال نہیں سکا ہے جس کے باعث سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سدپارہ اور ٹیم کو کے ٹو کی انتہائی بلندی سے رات 2 بجے تک کیمپ پہنچنا تھا۔

ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے، ٹیم مقررہ وقت سے کئی گھنٹے بعد بھی کیمپ تھری واپس نہیں پہنچ سکی۔

مزید خبریں :