07 فروری ، 2021
کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش میں آج پھر سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
علی سدپارہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران دو روز سے لاپتا ہیں، ان کے ساتھ موجود دو غیر ملکی ساتھیوں کا بھی پتہ نہ چل سکا۔
گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔
قومی ہیروکی تلاش کا عمل کامیاب ہونے کے لیے پوری قوم دعاگو ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کہتے ہیں کہ علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں ان کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔