07 فروری ، 2021
مظفرگڑھ میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔
لودھراں میں بھی سرکاری زمین پر زیر تعمیر غیر قانونی گھر مسمار کر دیا گیا، کارروائی چک 37 میں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قابضین سے 102 کنال اراضی واگزار کروا کر فصلوں پر ہل چلا دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ میں واگزار کروائی گئی کمرشل اور زرعی سرکاری اراضی کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔