Time 07 فروری ، 2021
پاکستان

پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن آرڈیننس کی مخالفت کردی

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن آرڈیننس کی شدید مخالفت کی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور  سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنےکی کوشش ہے ۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہناتھاکہ حکومت نے آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی بات نہیں کی، سینیٹ الیکشن کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئینی ترمیم پاس کرانے کے لیے دو تہائی اکثریت حاصل نہیں، حکومت الیکشن سے ایک ماہ پہلے ترمیم کا بل کیوں لے آئی؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس طرح آرڈیننس لانا آئین اور پارلیمان پر حملہ ہے، آئین میں تبدیلی کرناپارلیمان کا کام ہے، یہ پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :