09 فروری ، 2021
لاہور: جماعت اسلامی نے پنجاب میں وزیرآباد کے صوبائی حلقے کے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی حمایت سے انکار کر دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے ٹیلی فون کیا اور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وزیرآباد کے صوبائی حلقے میں ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے اس لیے پی ڈی ایم کے امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کے مطابق ضمنی انتخابات کے دیگر حلقوں میں جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی۔