Geo News
Geo News

Time 09 فروری ، 2021
پاکستان

خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہوگا: وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ خوف ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ بوسنیا جیسا سلوک ہو گا۔ 

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ہر کوئی کہتا ہے ہماری زندگی تک کوئی کشمیر کو نقصان نہیں پہنچاسکتا لیکن  بھارت نے ایسا نقصان پہنچایاہے جس سے نمٹنے کےلیے ہمیں محنت کرنا ہو گی۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں گیا  تو شکلیں دیکھ کر حیران ہوا، جسے دیکھو وہ مرکزی رہنما بنا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں سیاسی کارکن کوئی نہیں، سب لیڈر بنے ہوئے ہیں۔