پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2020

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے صحت سہولت پروگرام کا اجراء کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے صحت سہولت پروگرام کا اجراء کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا  کہ آزاد جموں وکشمیرمیں صحت کارڈ کے اجراء سے 12 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے آزاد کشمیر میں300 سے زائد اسپتالوں میں مفت علاج کرایا جا سکے گا، پنجاب میں 60 لاکھ خاندان صحت کارڈ سے استفادہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا کی 100 فیصد آبادی کو صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا، پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں :