11 فروری ، 2021
ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے۔
ٹوئٹرکی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے دلائل دیے۔
ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور امیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔
واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ ٖفارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔