Time 11 فروری ، 2021
پاکستان

ن لیگ کی سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنےکی درخواست

ن لیگ نے استدعا کی ہے کہ عدالت قرار دےکہ سینیٹ انتخابات پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے،فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر تحریری مؤقف سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریری جواب بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے جمع کرایا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے مؤقف میں مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

ن لیگ نے استدعا کی ہے کہ عدالت قرار دےکہ سینیٹ انتخابات پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کا درخواست میں مؤقف ہے کہ حکومت نے ریفرنس دائر کرنے کا صدر کو غلط مشورہ دیا، ریفرنس میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا ہے، ریفرنس پر رائے دینا عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہوگا۔

مزید خبریں :