11 فروری ، 2021
محمود آباد اور گجرنالے کے بعد کراچی کے تیسرے بڑے اورنگی نالے سے بھی تجاوزات ہٹانےکا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہرکے تیسرے بڑے نالے، اورنگی نالے سے تجاوزات ہٹانےکا منصوبہ تیار ہے اور یہاں سے 23 فروری سے آپریشن شروع کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں کچی تجاوزات ہٹائی جائیں گی،آپریشن کے دوران 16سو سے زائد مکانات گرائے جائیں گے، آپریشن کے بعد نالےکےدونوں اطراف 11.89 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اورنگی نالے پر پہلے2 ہزار سے زائد مکانات گرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اورنگی نالے کی بحالی کا پلان جامعہ این ای ڈی کے ماہرین نے تیارکیا ہے۔