میرا جی انگریزی میں اپنا تعارف کراتے ہوئے پھر گڑبڑ کرگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا جی اپنی منفرد اداؤں اور گلابی انگریزی کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں  اور  اس بار بھی میرا جی انگلش میں کروائے جانے والے تعارف میں گڑ بڑ کرگئیں۔

سوشل میڈیا پر میرا کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سادہ سے حلیے میں کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کی شروعات میں میرا کی جانب سے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کا تعارف کروایا گیا ہے۔

میرا کے مطابق وہ اپنے ماموں کے بیٹے کے لیے کوکنگ کررہی ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا اپنے ماموں کے بیٹے کا تعارف اردو میں کروانے کے بعد اپنا تعارف انگلش میں کروارہی ہیں تاہم انگلش کمزور ہونے کے سبب میرا کو اپنے تعارف میں مشکل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی دوران میرا نے ماموں کا نام جنرل نقوی کے بجائے جنرل نقلی کہہ کر متعارف کروادیا جسے بعد میں میرا نے سے ٹھیک کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

میرا جی نے ویڈیو میں بتایاکہ انہوں نے دیسی چکن بنایا ہے اور وہ کوکنگ کرتے ہوئے ڈانس کرتی ہیں جس سے کوکنگ کو انجوائے کرتی ہیں۔

ویڈیو میں میرا کی ملازمہ کو بھی انگلش بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :