Time 12 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن: پیپلز پارٹی نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی آئندہ مدت کے لیے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے جنرل نشست کے لیے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد امیدواروں کو وزیراعلی ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :