Time 12 فروری ، 2021
پاکستان

یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں، فضل الرحمان

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کے لیے  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کے طور پر تجویز کردیا۔

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس میں اختلاف کی کوئی بات ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا سے فرحت اللہ بابر کو  بھی پی ڈی ایم کے دوسرے مشترکہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو  کوئی اختلاف نہیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔

مزید خبریں :