13 فروری ، 2021
دنیا کی سب سے مشہور میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹی فائے نے ملازمین کو لچکدار ماحول میں کام کرنے کی سہولت دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ترین اسٹریمنگ کمپنی اسپوٹی فائے نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ملازمین کو کہیں سے بھی کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین چاہیں تو ہمیشہ کے لیے گھر سے یا 'ہائبرڈ روموٹ ورکنگ' کے تحت اپنا کام سر انجام دے سکتے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد کمپنیز کی جانب سے ملازمین کو ہمیشہ کے لیے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اسپوٹی فائے سے قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز ملازمین کو گھر سے کام کرنے یا ہائبرڈ ریموٹ ورکنگ کے تحت کام کرنے کی اجازت دے چکی ہیں۔