13 فروری ، 2021
بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچھوڑے‘ کو سال 2020 کی بہترین فلم قرار دے دیا گیا۔
گزشتہ سال جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے اور انہوں نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔
بالی وڈ فلم ’چھچھوڑے‘سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سشانت اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ یہ فلم سشانت کے کیرئیر کے آخری آخری فلموں میں سے ایک تھی۔
سشانت کی فلم ’چھچھوڑے‘ کو امریکی ٹی وی کی جانب سے سال 2020 کی بچوں کی پسندیدہ فلم قرار دیا گیا ہے جس پر فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کی جانب سے یہ ایوارڈ سشانت سنگھ راجپوت کے نام کیا گیا ہے اور انہیں راک اسٹار قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ سشانت سنگھ اور شردھا کپور کی یہ فلم 51 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) میں اسکریننگ کیلئے منتخب ہوئی تھی۔