کاروبار
Time 15 فروری ، 2021

پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہونے کی لہر آٹھویں ماہ بھی برقرار

کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے  2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں ماہ بھی برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں 2.27 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جن میں سعودی عرب سے 55، یو اے ای سے 49 اور برطانیہ سے 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

اسٹیٹ بینک  کا بتانا ہےکہ جنوری میں امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئیں۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 16.47 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں جب کہ رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں۔


مزید خبریں :