اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب کا آغاز

شادی کی تقریب میں صرف دیا مرزا کے گھر والے اور قریبی دوست شرکت کر رہے ہیں،فوٹو: بشکریہ  انسٹاگرام @viralbhayani

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اداکارہ نے اپنی مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ دیا مرزا  آج ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف ان کے گھر والے اور قریبی دوست شرکت کر رہے ہیں۔

39 سالہ اداکارہ  کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل  پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد  2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی گذشتہ روز ہونے والی مہندی اور اپنی شادی کی پارٹی کےجوڑے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی مہندی اور اپنی شادی کی پارٹی کےجوڑے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں،فوٹو: انسٹاگرام، دیامرزا

اس کے علاوہ دیا مرز کی عروسی لباس میں ملبوس تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ دیا مرزا کو آخری بار اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ فلم 'تھپڑ' میں دیکھا گیا تھا اور آج کل وہ ایک تیلگو فلم 'وائلڈ ڈوگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :