Time 15 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

فلم ’دھونی‘ میں سشانت کے ساتھ کام کرنے والے اداکار نے بھی خود کشی کرلی

اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے— فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈپریشن اورخود کشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

گزشتہ برس ابھرتے ہوئے نوجوان اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی اور پولیس نے اسے خود کشی قرار دیا تھا۔

اب سشانت کی ہٹ فلم ’دھونی‘ میں آنجہانی اداکار کے ساتھ کام کرنے والے ایک فنکار نے بھی مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔ انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیاتاہم ڈاکٹرز نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ سندیپ نے خود کشی ہی کی ہے کیوں کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

اپنی موت سے قبل سندیپ نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی ڈالی جسے انہوں نے ’Suicide Note‘ قرار دیا تھا۔

فوٹو: فائل

ویڈیو میں سندیپ نے اپنے پیشے سے متعلق مسائل، ازدواجی زندگی کی پیچیدگیوں اور دیگر مسائل کا تذکرہ کیا تھا اور آخر میں یہ بھی کہا کہ ان کے کسی بھی عمل کیلئے ان کی اہلیہ کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے بھی جون 2020 میں خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

مزید خبریں :