16 فروری ، 2021
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کےلیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔
اسپیکر نینسی پلوسی نے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کے لیے ڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان اس معاملے پر جلد قانون سازی کرے گا تاکہ کیپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات کی جاسکے اور حقائق سامنے آئیں۔
انہوں نے خط میں کہا کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے رقم بھی مختص کی جائے گی۔
نینسی پلوسی نے یہ اقدام سابق صدر ٹرمپ کے سینیٹ سے مواخذے میں ناکامی پر کیا ہے۔
واضح رہےکہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے نتیجے میں ٹرمپ کے حامی عمارت کے اندر گھس گئے تھے اور اس دوران پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔