17 فروری ، 2021
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدواروں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے دھونس اور دھاندلی کو مسترد کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔