Time 17 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شادی کے لباس کے باعث پریانکا کو کس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا؟

فائل فوٹو

بالی وڈ اور ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں شادی کی لباس کی وجہ سے گردن کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

پریانکا چوپڑا 2018 میں گلوکار نک جونس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور اس موقع پر انہوں نے شادی کے لباس کے ساتھ سر پر جو ویل (پردہ) پہنا تھا اس کی وجہ سے انہیں گردن میں تکلیف ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سفید رنگ کے عروسی لباس کے ساتھ جو ویل (پردہ) پہن رکھا تھا اس کی لمبائی 75 فٹ تھی۔

پریانکا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ دنیا کا سب سے لمبا ویل (پردہ) پہننے کا ریکارڈ توڑنا چاہتی تھیں جو کہ ایک خاتون نے بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ بنانے والی خاتون نے 15 فٹ بال میدان جتنا طویل ویل (پردہ) پہننے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور میرا ویل (پردہ) تو 75 فٹ تھا اور اس کی وجہ سے گردن میں شدید درد ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :