'سشانت کی موت نے سندیپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا'

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سپر ہٹ فلم 'ایم ایس دھونی' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سندیپ نہر نے بھی گزشتہ دنوں خود کشی کر لی تھی۔

اداکار سندیپ نہر کی خودکشی کی خبر نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کو سوگوار کر دیا اور  ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اب سندیپ نہر کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سوچترا پلائی نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت کی موت نے سندیپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

سوچترا پلائی نے بتایا کہ جب سشانت نے خودکشی کی تھی تو سندیپ بہت حیران ہوا تھا اور اس نے کہا تھا کہ کوئی ایسا کیسے کر سکتا ہے اور  وہ سشانت کی خودکشی کی وجہ سے بہت متاثر ہوا  تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ سندیپ کو کس تکلیف دہ سوچ نے یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا، میں نے ان تین سالوں سے کبھی بھی اسے سیٹ پر پریشان نہیں دیکھا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈپریشن اورخود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں اداکار سندیپ نہر کی لاش ممبئی میں واقع ان کے گھر سے ملی تھی۔

مزید خبریں :