کھیل
Time 17 فروری ، 2021

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے نئے ترانے 'چل جواناں' کے چرچے

—اسکرین گریب

گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانہ 'گروو میرا' جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔

پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے 'گروو میرا' میں گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

مداحوں کی جانب سے 'گروو میرا' پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کا ایک اور ترانہ 'چل جواناں' خوب وائرل ہورہا ہے اور اس ترانے کو میوزیشن گروپ 'پُتھی ٹوپی گینگ' کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

میوزیشن گروپ 'پُتھی ٹوپی گینگ' نے یہ ترانہ خاص طور پر پی ایس ایل 6 کے لیے بنایا ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

'پُتھی ٹوپی گینگ' کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ 2 روز قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

پی ایس ایل 6 کے اس نئے پنجابی ترانے کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

عبداللہ چوہدری کہتے ہیں کہ 'پی ایس ایل کا بھولا ریکارڈ اسٹائل کا نیا گانا جلد وائرل ہونے والا ہے'۔ 

عمیر کہتے ہیں کہ 'کیا بہترین گانا ہے'۔ 

نعمان نے کہا کہ 'اس سیزن کا سب سے بہترین پی ایس ایل کا گانا'۔ 

ایک اور صارف کہتے ہیں کہ 'یہ بہت ہی بہترین گانا ہے، یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے'۔

مزید خبریں :