17 فروری ، 2021
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید تین مقدمات میں عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 2012 میں کلری تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں ان کے خلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے خلاف تین مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عذیر بلوچ کو بری کردیا۔
عذیر بلوچ اب تک مختلف عدالتوں سے کُل 11 مقدمات میں بری ہوچکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف اب بھی 50 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں۔