پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع

فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ زیر حراست ملزم اسپتال میں زیر علاج ہے، خواجہ آصف کو ایک روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ آصف کو ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مارچ تک توسیع کر دی۔

مزید خبریں :