پاکستان
Time 18 فروری ، 2021

سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پرویز رشید کا ردعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، میں تنقید کرتا ہوں اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی اور میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ دروازے بند کر سکتے ہیں لیکن میری آواز بند نہیں کر سکتے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جعلی کیسز میں ن لیگ کے رہنما حراست میں ہیں، سیاسی حریفوں کو میدان سے ہٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری زیان نہ پہلے بند ہوئی تھی نہ اب ہو گی، میرے جیسے لوگ ان کو کانٹے کی طرح چبھتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں :