جوہی چاؤلہ اپنی بیٹی اور شاہ رخ کے بیٹےکو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی سے نہال

جوہی کی بیٹی  جھانوی اور آریان خان آئی پی ایل آکشن ٹیبل پر بیٹھے ہوئے ہیں،فوٹو: جوہی ٹوئٹر

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے اپنی بیٹی اور شاہ رخ خان کے بیٹے کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی کی تقریب میں بیٹھا دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جوہی چاؤلہ نے ٹوئٹر پر تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی بیٹی جھانوی اور شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آکشن ٹیبل پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں ہیروئین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے  کیپشن میں لکھا ہےکہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کِڈز آریان اور جھانوی کو   آکشن ٹیبل پر بیٹھے دیکھ کر نہایت خوشی ہورہی ہے۔

خیال رہےکہ شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز(کےکے آر) کے شریک مالک ہیں جب کہ جوہی کے شوہر  جے مہتا بھی مالکان میں شامل ہیں۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں جوہی چاؤلہ نے کہا تھا کہ اگر ان کی بیٹی جھانوی فلموں میں آئے گی تو انہیں خوشی ہوگی تاہم وہ کافی شرمیلی ہے۔

مزید خبریں :