Geo News
Geo News

Time 19 فروری ، 2021
پاکستان

دسویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس: وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات

فائل:فوٹو

قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں فنڈز کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے سندھ کے حصے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا  اور فاٹا کے لیے اضافی فنڈ کی کٹوتی کی تجویز مسترد کر دی۔

ادھر وزیر خزانہ حفیظ شیخ  نے  مراد علی شاہ کو آئندہ اجلاس تک سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

 خیال  رہے کہ گزشتہ روز  وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت دسویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس ہوا تھاجس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال پر غور اور صوبوں اور وفاق کے شیئرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔