کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے علیحدگی کیلیے مقدمہ دائر کر دیا

فوٹو: فائل

معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے ماڈل اور ریپر کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے باقاعدہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے جمعے کے روز کانیے ویسٹ سے علیحدگی کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

کم کارڈیشین نے علیحدگی کے لیے دائر مقدمے میں اپنے چاروں بچوں کی مشترکہ قانونی اور  جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی ہے  اور کہا ہے کہ اس سے کانیے ویسٹ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آن لائن طلاق سروس کی سی ای او اور ماہر امریکی وکیل لورا واسر کے ذریعے دائر کردہ دستاویزات میں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی علیحدگی کی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔

معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشن اور مقبول ترین ماڈل و ریپر کانیے ویسٹ 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

مزید خبریں :