Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
20 فروری ، 2021

سشانت سنگھ کی زندگی پر بنی فلم ریلیز کےلیے تیار

فلم میں سشانت کا کردار زبیرکمال خان اور ریا چکرورتی کاکردار شریا شکلا نے اداکیا ہے،فوٹو: بھارتی میڈیا

آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر بننے والی فلم 'نیائے: دا جسٹس' مکمل ہوگئی ہے اور  اسے رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جائے گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم سشانت سنگھ کی زندگی، موت اور ان کی مبینہ خودکشی پر بنائی گئی ہے۔

فلم میں سشانت کا کردار اداکار زبیرکمال خان(زبیر کے خان) نے اداکیا ہے جب کہ سشانت کی گرل فرینڈ  اداکارہ ریا چکرورتی کاکردار شریا شکلا نے اداکیا ہے۔

ادکار زبیر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا ہےکہ یہ فلم نہ صرف سشانت کی زندگی اور ان کی  ریا سے کیمسٹری پر مبنی ہے بلکہ اس میں دونوں کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

زبیر خان کا کہنا تھا کہ سشانت سے ان کی 2015 میں جِم میں ٹریننگ کے دوران اکثر ملاقات رہتی تھی جب کہ بالاجی پروڈکش ہاؤس میں بھی ان سے کافی ملاقاتیں رہی ہیں ۔

اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم کو راہول شرما اور سرلاسروگی نے پروڈیوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے جون 2020 میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی کہ انہوں نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM