کھیل
Time 20 فروری ، 2021

فرحان اختر سچن ٹنڈولکر کے بیٹےکی حمایت میں سامنے آگئے

21 سالہ آل راؤنڈر ارجن ٹنڈولکر کو گذشتہ جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا ہے،فوٹو: فائل

معروف بالی وڈ اداکار اور  ہدایت کار فرحان اختر  سچن ٹنڈولکر کے بیٹے  ارجن ٹنڈولکر کی حمایت میں سامنے آگئے۔

خیال رہےکہ  سچن ٹنڈولکرکے بیٹے ارجن ٹنڈولکرکو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے وہ تنقید کی زد میں ہیں اور ناقدین نے انہیں اقربا پروری کی پیداوار قرار دیا ہے۔

خیال رہےکہ خود سچن ٹنڈولکر  بھی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل تک ممبئی انڈینز کا حصہ تھے۔

21 سالہ آل راؤنڈر ارجن ٹنڈولکر کو گذشتہ جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا ہے۔

فرحان اختر نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ'مجھے لگتا ہےکہ اس معاملے پر مجھے بات کرنی چاہیے، میں اور ارجن ایک ہی جِم میں جاتے رہے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کے لیے کتنی سخت محنت کرتا ہے، اور میں نے بہترکرکٹر بننے کے لیے اس کی توجہ بھی دیکھی ہے، اس لیے اقربا پروری کا لفظ ارجن کے لیے غیر منصفانہ اور ظالمانہ ہے، اس کے جذبے کو قتل نہ کریں اور اسے شروع کرنے سے قبل ہی نیچے مت گرائیں'۔

فرحان کی ٹوئٹ پر دیگر لوگوں نے بھی ان کی رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ ارجن کی ڈومیسٹک میں کارکردگی اچھی اور اسے موقع ملنا چاہیے۔

مزید خبریں :