Geo News
Geo News

Time 22 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

گوادر کے ساحل کو گندہ نہ کریں، فخر عالم کی شہریوں سے درخواست

فوٹو: ٹوئٹر/فخر عالم 

پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصورت ساحل کو گندہ نہ کریں۔

فخر عالم ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں فخر عالم نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 'گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں، جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں'۔

فخر عالم نے کہا کہ 'ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں'۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔