جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح ہوگئے

فوٹو: فائل

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو ان کے صوفیانہ کلام کی بناء پر نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نے عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کی۔

ٹوئٹ میں  برنہارڈ نے لکھا کہ 'صوفیانہ کلام کی ملکہ عابده پروين کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے'۔

جرمن سفیر نے ٹوئٹ کے آخر میں عابدہ پروین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔

خیال رہے کہ 2012 میں عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔

مزید خبریں :