22 فروری ، 2021
دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی بڑی تعداد ڈوئل سم موبائل میں بھی ایک واٹس ایپ کے آپشن سے متعلق اکثر وبیشتر پریشان نظر آتی ہیں۔
تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ ڈوئل سم موبائل کی طرح آپ بھی ایک موبائل میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلاسکیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو چلیں جانتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔
ڈوئل سم موبائل رکھنے والے صارفین ایک موبائل فون میں دو واٹس ایپ باآسانی چلاسکتے ہیں اس کے لیے آپ کو چند آسان اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
ان دنوں بہت سے موبائل فون صارفین کو متوازی (parallel) ایپس کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو آپ کی خواہش کے مطابق ڈپلیکیٹ ایپس تشکیل دے سکتے ہیں ۔
سام سنگ :ڈوئل میسینجر
شیاؤمی :ڈوئل ایپ
رئیل می:کلون ایپ
ون پلس: متوازی ایپ
اوپو: کلون ایپ
ویوو: کلون ایپ
ایسس : ٹوئن ایپ
اگر آپ مندرجہ بالا برانڈز میں سے کسی ایک برانڈ کا فون استعمال کرتے ہیں تو آپ مذکورہ برانڈ کی ڈپلیکیٹ ایپس تلاش کرسکتے ہیں ،اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی معاون ایپ کی ڈپلیکیٹ ایپس تلاش کرکے ایک ہی فون مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں ۔
ایک موبائل پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹ کیسے استعمال کیے جائیں ؟
پہلامرحلہ: اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگ سیکشن میں جائیں۔
دوسرا مرحلہ: اگر آپ شیاؤمی کا کوئی فون استعمال کر رہے ہیں تو سرچ بار میں ڈوئل ایپس ٹائپ کریں اسی طرح اگر آپ اوپو کا فون استعمال کررہے ہیں تو کلون ایپس تلاش کریں۔
تیسرا مرحلہ: سیٹنگ میں اپنی ڈوئل ایپس تلاش کرنے کے بعد اس کو ٹیپ کریں جس کے بعد آپ کے فون پر معاون ایپ کی متوازی ایپس ظاہر ہوجائے گی۔
چوتھا مرحلہ: واٹس ایپ پر ٹیپ کرنے کے بعد آپ کے موبائل پر ڈپلیکیٹ واٹس اکاؤنٹ بنایا جاسکے گا جسے آپ سائن ان اور سائن آؤٹ کرسکیں گے۔