پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

حلیم عادل شیخ ایک بار پھر الزام تراشی کر رہے ہیں، صوبائی مشیر جیل خانہ جات

 حلیم عادل کو سینٹرل جیل کے خصوصی سیل میں رکھا تھا،اعجاز جاکھرانی،فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل میں  قیدیوں کی جانب سے تشدد کے الزامات کی تردید کی ہے۔

جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ  حلیم عادل شیخ ایک بار پھر الزام تراشی کر رہے ہیں، حلیم عادل کو جیل کے اندر لے جاتے ہوئے چند قیدیوں نے نعرے بازی کی جس پر جیل انتظامیہ نے صورت حال بھانپ کر انہیں واپس سیکیورٹی میں اندر کیا۔

اعجاز جاکھرانی کے مطابق حلیم عادل کو سینٹرل جیل کے خصوصی سیل میں رکھا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صورت حال 20 سیکنڈ میں نارمل ہوگئی۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں مبینہ تشدد سے حلیم عادل کی ٹانگ اورجسم کے دیگراعضاپر چوٹیں آئیں ہیں۔

وہیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے حلیم عادل کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب  جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں :