پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

پولیس کو احکامات دینے والا جعلی جج گرفتار

فائل فوٹو

فیصل آباد: پولیس نے ایڈیشنل سسیشن جج بن کر اپنے رشتے داروں کو دکانوں کا قبضے دلوانے کا حکم دینے والےجعلساز ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص نے تھانہ گڑھ کے سب انسپکڑ  اختر عباس کو ایڈیشنل سیشن جج شہریار بن کر فون کیا اور اسے چند دکانوں کا قبضہ اپنے رشتے داروں کو دلوانے کے لیے کہا ۔

پولیس کی جانب سے سم کی تصدیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ سم مقامی طور پر کسی اقبال نامی شخص کے نام پر ہے جس پر پولیس نے اقبال نامی شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔

دوران تفتیش ملزم نے  جعلی ایڈیشنل سیشن جج بن کر پولیس اہلکار کو فون کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ۔

مزید خبریں :