Time 23 فروری ، 2021
دنیا

امریکا نے میانمار کے مزید 2 جرنیلوں پرپابندیاں عائد کردیں

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور امریکا نے میانمار کے مزید دو جرنیلوں پرپابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہےکہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیےجاسکتےہیں۔

اس سے قبل یورپی یونین بھی میانمارکے فوجی سربراہوں پرپابندیوں کی منظوری دے چکی ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نےجمہوری حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پرقبضہ کیا تھا جس کے بعد آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنما گرفتار ہیں جب کہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے جس میں اب تک ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :