Advertisement

کھیل
time icon 23 فروری ، 2021

سرفراز ہو یا کوئی اور جو اچھا پرفارم کرےگا اُس کی تعریف کروں گا، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہےکہ وہ ہمیشہ جونیئرز کو سپورٹ کرتے ہیں، سرفراز احمد انہیں دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عزیز ہیں، سرفراز ہو یا کوئی اور جو بھی اچھا پرفارم کرےگا وہ اُس کی تعریف کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اورمحمد رضوان بہترین کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں، میں سینیئر کی حیثیت سے جونیئرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔

حفیظ کا کہنا تھا کہ آج تک اُن کا کسی کھلاڑی کے ساتھ مسئلہ نہیں رہا، میں ہمیشہ سب کی تعریف کرتا ہوں کسی سے مقابلہ نہیں کرتا، تمام جونئیر پلئیرز کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہوں ،شاہین آفریدی اور محمد رضوان اچھا اضافہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2019 کےورلڈ کپ میں احساس ہوا کہ ہم تکنیک پر کام کرتے ہیں، ماڈرن کرکٹ پر نہیں، باہر دوسری لیگز میں بیٹسمین چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں ،میں نے توجہ کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پرکام کیا،گولف کی وجہ سے بھی مجھے کافی مدد ملی۔

Advertisement

@geonews_sport