پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

'براڈ شیٹ کیجانب سے رقم کی ادائیگی سے جرائم اور کیلبری فونٹ کی بونگیاں نہیں دھلتیں'

وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ اور احتساب  شہزاد اکبر نےمریم نواز  کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ براڈ شیٹ کی جانب سے شریف فیملی کے وکلاء کو رقم کی ادائیگی سے آپ کے گناہ، جرائم اور کیلبری فونٹ والی بونگیاں نہیں دھلتیں۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اپنے پیسے کی ادائیگی کے لیے ضبط کروانےکی کوشش کی، براڈشیٹ والے اپنی اس کوشش میں ہارگئے جس پر قانون کے مطابق اسے شریف فیملی کے وکلاء کا خرچ دینا پڑا۔

شہزاد اکبرکا کہنا ہےکہ  اس سے آپ کےگناہ،جرائم اور کیلبری فونٹ والی بونگیاں نہیں دھلتیں، آپ تو آج تک ان فلیٹوں کی منی ٹریل بھی نہ دے سکے۔

خیال رہے کہ  براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 45 لاکھ روپے کی رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنےکی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں اداکی ہے۔

اس حوالے سے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ الزام تراش،جھوٹوں کے ٹولے کے منہ پر ایک اور زناٹے دار طمانچہ ہے، براڈ شیٹ کو لندن فلیٹس پرسوال اٹھانے،عدالت سے بھاگ جانے پرنوازشریف کے وکلاء کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے پڑے۔

 مریم نواز کا کہنا ہےکہ جھوٹ اور فریب کے کھیل میں اسی طرح لینےکے دینے پڑ جاتے ہیں،کچھ شرم کچھ حیا؟

مزید خبریں :