Time 23 فروری ، 2021
پاکستان

سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہندرا راجہ پاکسے سے ون آن ون ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ذریعے اقتصادی رابطے وسط ایشیا اورسری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی کولمبو آمد پر سری لنکن وزیراعظم نے ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا اور اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید خبریں :