عمران عباس اور حبا بخاری کی مختصر فلم ’چاہت‘

—اسکرین گریب 

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران عباس اور اداکارہ حبا بخاری حال ہی میں سی پرائم کی مختصر فلم ’چاہت‘ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکار عمران عباس اور حبا بخاری کی مختصر فلم سی پرائم پر ریلیز کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سی پرائم کی مختصر فلم ’چاہت‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمین نوید ہیں جب کہ اس کے پروڈیوسر علی حسین اور ماحب بخاری ہیں۔

مختصر فلم ’چاہت‘ کی کہانی بشارت ترمذی نے لکھی ہے اور اس کی کہانی ایک محبت کرنے والے جوڑے کے درمیان گھومتی ہے۔

’چاہت‘ کا دورانیہ 14 منٹ 35 سیکنڈ ہے جسے اب تک 31 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :