Time 24 فروری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

نورا فتیحی بالی وڈ کیریئرکی ابتدائی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

کہیں مجھے سخت برا بھلا کہا گیا تو کہیں مجھے رد کیا گیا اور مجھے انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا رہا، نورا فتیحی،فوٹو: اسکرین گریب، انسٹاگرام

کینیڈا کی مراکشی نژاد اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی بالی وڈ میں اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے کینیڈا سے بھارت آنے کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ  جب میں بھارت پہنچی تو یہاں ویسا بالکل نہیں تھا جیسے میں نے سوچا تھا۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی تھی کہ کوئی مجھے لیموزین میں لینے آئےگا اور میں کسی شاندار گھر میں رہوں گی اور پھر اسی لیموزین میں آڈیشن کے لیے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، بلکہ مجھے اس کے الٹ انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کہیں مجھے سخت برا بھلا کہا گیا تو کہیں مجھے رد کیا گیا اور  مجھے انتہائی تکلیف دہ صور تحال کا سامنا رہا۔

نورا نے بتایا کہ ایک آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر نے جسے پتہ تھا کہ میں بھارتی نہیں اور مجھے ہندی نہیں آتی، لیکن پھر بھی اس نے مجھے ہندی میں اسکرپٹ پڑھنےکو دیا تاکہ وہ مجھ پر ہنس سکے۔ 

انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے رویوں سے سخت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کینیڈا واپس جانے پر بھی غور کررہی تھیں۔

مزید خبریں :