گوگل کے اسمارٹ فون نے مشکل میں پھنسے شخص کی جان کیسے بچائی؟

گزشتہ سال نومبر میں اپنی زمین پر کام کرتے ہوئے بوب کیٹ لوڈر سمیت کھائی میں جاگرا تھا، چک والکر— فوٹو: فائل 

گوگل کے اسمارٹ فون نے حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی جان بچالی۔

سوشل میڈیا پر چک والکر نامی امریکی شہری نے اپنی پوسٹ میں خود کے ساتھ پیش آیا واقعہ بیان کیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کی جان بچائی گئی۔

والکر کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا جہاں وہ اپنی زمین پر کام کرتے ہوئے  بوب کیٹ لوڈر  سمیت کھائی میں جاگرے۔

انہوں نے بتایا کہ کھائی میں گرجانے کے باعث ایمرجنسی اخراج بھی مکمل طور پر بند ہوگیا تھا جبکہ اس دوران ان کی پسلیاں بھی ٹوٹ چکی تھیں اور بے ہوش ہوچکا تھا لیکن گوگل فون کی ’کار کریش ڈیٹیکشن‘ فیچر نے خودکار نظام کے تحت ریسکیو کو کال کی۔

حادثے کا مقام — فوٹو: امریکی میڈیا

والکر کے مطابق حادثے کے فوری بعد جب حواس بحال ہوئے تو میرے کان میں لگے بلیو ٹوتھ میں ریسکیو کال سینٹر سے نمائندہ بات کررہا تھا اور اس نے بتایا کہ ہم نے آپ کے حادثے کے مقام کا تعین کرکے ریسکیو سروس کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں بعد ہی ریسکیو حکام میرے پاس مدد کیلئے پہنچ گئے تھے اور یوں ایک فیچر کو آن رکھنے سے میری جان بچ گئی۔

مزید خبریں :