Time 25 فروری ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین ہر ماہ کتنے میسجز اور کالز کرتے ہیں؟ حیران کن ڈیٹا جاری

فائل:فوٹو

فیس بک کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی بارہویں سالگرہ پر ایپ کے استعمال سے متعلق کچھ اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے آج ایک ٹوئٹ کی گئی ہے ۔

واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ اس کے  2 ارب سے زائد صارفین ہر ماہ 100 ارب واٹس ایپ پیغامات بھیجتے ہیں اور روزانہ ایک ارب سے زائد کالزکی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے کہا ہےکہ ہم اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے ساتھ آپ کی رازداری کے پابند ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ اور ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ کے 12 سال مبارک ہو ۔

 خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی ویب سائٹ ٹیک کرنچ نے دعویٰ کیا کہ جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا۔

ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ 15 مئی کے بعد  پرائیویسی قبول نہ کرنے والے صارفین واٹس ایپ کے پیغامات کو نہیں پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے دوستوں کو واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے جب کہ اکاؤنٹ مزید 120 دن بعد مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :