پاکستان
26 ستمبر ، 2012

روزگار دیکر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جاسکتا ہے، صدر زرداری

روزگار دیکر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جاسکتا ہے، صدر زرداری

نیویارک … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روزگار دے کر نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جاسکتا ہے۔ نیو یارک میں پاکستان، برطانیہ اور افغانستان کی سہ فریقی سربراہ کانفرنس ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت صدر آصف زرداری کررہے تھے جبکہ کانفرنس میں افغان وفد صدر حامد کرزئی اور برطانوی وفد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی قیادت میں شریک ہوا۔ صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ اقتصادی و سماجی ترقی انتہا پسندی سے نمٹنے کا اہم ہتھیار ہے، روزگار دے کرنوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی چاہتے ہیں، خطے میں اقتصادی سرگرمیون کو فروغ دینا ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ خطے میں امن و استحکام کیلئے تعاون جاری رکھے گا جبکہ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے طویل شراکت داری چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :